بھارت میں حسینہ کا آڈیو خطاب بنگلادیش کا احتجاج

13

بھارت میں موجود بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے آڈیو خطاب پر بنگلہ دیش نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ڈھاکا سے بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک مفرور سابق وزیرِ اعظم کو خطاب کی اجازت دینا انتہائی حیران کن اور ناقابلِ فہم ہے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قتل کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کو نفرت انگیز تقریر کرنے کی اجازت دینا نہ صرف بنگلہ دیشی عوام بلکہ ریاستی اداروں کی بھی صریح توہین ہے۔ بیان کے مطابق اس اقدام سے خطے میں عدم استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دینا ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے، اور بھارتی حکومت کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے آڈیو خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ عبوری حکومت کے زیرِ نگرانی بنگلہ دیش میں شفاف اور آزاد انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ