
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ میں موجود آخری اسرائیلی قیدی کی لاش کی تلاش کا آپریشن مکمل ہونے کے بعد مصر کے ساتھ واقع رفح کراسنگ کو محدود طور پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ اعلان اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اتوار کی شب جاری بیان میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق رفح کراسنگ کی بحالی کو جاری فوجی کارروائی سے مشروط رکھا گیا ہے۔
ادھر غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی عوام شہدا کے سوگ میں مبتلا ہیں جبکہ علاقے میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے