
امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنا ایک ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ خلیج کی جانب روانہ کر دیا ہے۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق خطے میں یہ اقدام سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جون میں بھی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی کی تھی، جو اسرائیل اور تہران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے تین جوہری مقامات پر امریکی حملوں سے چند روز قبل عمل میں آئی تھی۔
موجودہ پیش رفت کو خطے میں ممکنہ مزید کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے