عمران خان کی رہائی کیلئے اکیلا نکلوں گا: شیرافضل مروت

7

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے اکیلے پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے میدان میں نکلیں گے اور ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا، “پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں اپنے آئینی حق کے تحت احتجاج کروں گا۔”

شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ وہ ظلم کے سامنے نہ جھکیں گے اور نہ ہی خاموش رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا راستہ روکا گیا تو وہ اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران وہ عوام کو آگاہ کریں گے کہ “حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کیوں ضروری ہیں اور کیوں ان کی رہائی ملک کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ