
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یورپ، امریکا کی فوجی مدد کے بغیر اپنا مؤثر دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یورپی یونین یا پورا یورپ امریکا کے بغیر محفوظ رہ سکتا ہے تو وہ محض “خواب دیکھ رہا ہے”۔
مارک روٹے نے یہ بات پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپ اور امریکا ایک دوسرے کے محتاج ہیں اور سلامتی کے معاملات میں کوئی بھی فریق اکیلا آگے نہیں بڑھ سکتا