امریکی وزیر خارجہ کابڑا دعوی

51

واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اس وقت ماضی کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہو چکی ہے اور ملک کی معیشت شدید زوال کا شکار ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے اثرات اس کی معیشت پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق گزشتہ احتجاجی تحریکوں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی عوام میں حکومت کے خلاف بے چینی بڑھ رہی ہے اور یہ صورتحال آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ