صدر آصف زرداری کی یواے ای کے نائب صدر سے ملاقات

28

دبئی — صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم، حکمرانِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے دبئی کو سیاحت اور ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز کا عالمی مرکز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بندرگاہوں، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون اور تجربات سے استفادہ بڑھانے پر گفتگو کی۔

صدر پاکستان نے پاکستان کی ترقی میں یو اے ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شراکت داری میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ