ٹرمپ:ایک طرف ایران کودھمکیاں پھربات چیت اور چین سے دور کرنے کی باتیں

22

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنا بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ کر دیا ہے، تاہم اسے استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی نوبت نہیں آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے عالمی تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے چین کے ساتھ بڑھتے کاروباری تعلقات پر اتحادی ممالک کو خبردار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ کینیڈا کے لیے یہ خطرہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ چین کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافے کے حوالے سے اتحادی ممالک کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے طویل المدتی اسٹریٹجک نتائج ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیانات ایک جانب سفارتی راستہ کھلا رکھنے کی کوشش ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکا نے عسکری دباؤ بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ