امریکی فوج حملے کےلئے تیار ٹرمپ کے اشارے کا انتظار

2

واشنگٹن:

امریکی سیکریٹری آف وار پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بھی حکم دیں گے، امریکی فوج اس پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا امریکی بحری بیڑا روانہ کر دیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمۂ دفاع صدر ٹرمپ کی توقعات اور ہدایات کے مطابق ہر قسم کی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔

امریکی سیکریٹری آف وار نے واضح کیا کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیح خطے میں استحکام اور ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خطے میں فوجی نقل و حرکت نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ