سیکیورٹی فورسسز نے 58فتنہ الہند وستان دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

43

اسلام آباد/کوئٹہ:

سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے 58 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے بلوچستان کے متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

دہشت گردوں نے گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے تمام حملے ناکام بنا دیے جبکہ مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں فتنہ الہندوستان کی کارروائیاں ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بھرپور تعریف کی اور شہداء کے بلند درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان وطن کی حفاظت میں مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ادھر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیرِ داخلہ نے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر ناز ہے اور شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مزید خبریں

آپ کی راۓ