افغانستان میں امن: پاکستان کو قربانی کا بکرا بناکر نہیں لایا جا سکتا

716

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے حالیہ خطاب میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیوں سے افغانستان کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں قومی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا افغانستان میں استحکام کی کوششوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو سکتا۔

یہ اجلاس صدر ٹرمپ کے جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی بیان پر پاکستان کا مفصل ردعمل طے کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ