
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے، پارلیمنٹ میں جاری احتجاج ختم نہیں ہوگا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں رمضان میں بھی دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں احتجاج جاری ہے جبکہ شرکا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو تین ڈاکٹروں کے ناموں پر مشتمل خط لکھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سو سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو عملاً قیدی بنا کر رکھا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کو الشفا اسپتال منتقل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو وہ یہیں روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی ادا کریں گے