
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی دن میں دو اہم ریلیف مل گئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کی برطانیہ میں مقیم بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات بھی کرادی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے بتایا کہ عمران خان کی آنکھوں کا مزید معائنہ ماہرین امراض چشم ایک خصوصی ادارے میں کریں گے اور رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مکمل طبی سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا