
سلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع مانگا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی ،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس سے پہلے آج الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ عمران خان 25 ستمبر تک ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرائیں ۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پرفیصلہ سنایا۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...