
سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے پر نظر ثانی کی تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
نظرثانی اپیلیں نواز شریف، حسن، حسین، مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدراور اسحاق ڈار نے دائر کی تھیں۔
عدالت نے نظرثانی اپیلوں پر 12 ستمبر سے روزآنہ سماعت کے بعدآج تمام اپیلیں خارج کردیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث، حسن، حسین اور مریم نواز کی جانب سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور اسحاق ڈار کی جانب سے شاہد حامد ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو دلائل دیے۔
نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں اور اس کی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی۔