![_97874695_gettyimages-849798308[1]](https://geoquaid.com/wp-content/uploads/2017/09/97874695_gettyimages-8497983081.jpg)
میکسیکو میں منگل کی صبح شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی اور تین دیگر ریاستوں میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور وزیر داخـلہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کئی سکولوں میں بچوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے۔
7میکسیکو: زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 90 ہو گئی
میکسیکو ’شدید ترین‘ زلزلے میں 61 ہلاک
سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے بعد میکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آئے ایک شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے کئی شہروں میں الارم بجے تاہم بہت سے شہریوں نے یہ خیال کیا کہ یہ اس تاریخی زلزلے کی یاد میں بجائے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 30، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹیٹ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔