سعودی عرب: آج رات سے ویڈیو کالز پر پابندی ختم

937

سعودی عرب میں وائس اور ویڈیو کالز کے لیے استعمال کی جانے والی ایپس جیسے وٹس ایپ اور سکائپ پر سے پابندی بدھ کی رات نصف شب سے ختم ہو جائے گی۔

یہ فیصلہ معیشت اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال بدھ سے کر سکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں وی او آئی پی پر پابندی عائد تھی۔

سعودی عرب نے یہ کہہ کر ان وی او آئی پی استعمال کرنے والی ایپس پر پابدنی عائد کی تھی کہ یہ ’ضوابط‘ کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

سعودی عرب

سعودی عرب کے لاپتہ شہزادے

خواتین کے حقوق پر سعودی ویڈیو وائرل

روئٹرز کے مطابق یہ پابندی سعودی وقت کے مطابق بدھ کی رات نصف شب سے ختم ہو جائے گی۔

کچھ دن قبل ہی سعودی عرب نے سنیپ چیٹ پر الجزیرہ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا۔

قطر کا سعودی عرب سمیت عرب ریاستوں بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تنازع جاری ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹAFP

ان چاروں ممالک نے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کے تحت قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ الزامات غلط ہیں۔ سنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ بند ہونے کے بارے میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ یہ صحافت اور ان صحافیوں پر براہ راست حملہ ہے جو دنیا بھر میں صحیح طرح سے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں اور سنہ 2011 کے عرب انقلاب کے بعد سعودی عرب نے انٹرنیٹ کو سینسر کر دیا تھا۔ اس دوران لوگوں کی چار لاکھ ویب سائٹس تک رسائی پر پابندی لگ گئی تھی۔

تاہم اب وزارت کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ پابندی ہٹانے سے ڈیجیٹل کاروبار بڑھے گا اور آپریشنل قیمتوں میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ