انڈیا نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

623

انڈیا نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔
اندور میں اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 293 رنز بنائے تھے جس میں آرون فنچ 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فنچ کے علاوہ کپتان سٹیون سمتھ 63 اور ڈیوڈ وارنر نے 42 رنز بنائے۔پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ 28 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ پہلی اکتوبر کو ناگپور میں ہوگا۔
ایک روزہ میچوں کے بعد آسٹریلیا اور انڈیا تین ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ