نئے کور کمانڈر لاہور کی ملاقاتیں

659

نئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہےکہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ذمےداریاں سنبھالنےپرنئےکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

نئے کورکمانڈر لاہور کی گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ سے بھی ملاقات ہوئی، گورنر رجوانہ کا کہنا تھا کہ مادر ِوطن کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ملکی سلامتی کےلیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے تسلسل ،اداروں کے استحکام اور آئین کی بالادستی پر تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ