امیر جماعت اسلامی نے وہاڑی میں آج کیا کہہ دیا

684

موجودہ حکمران عوام کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں: سراج الحق

وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمران جماعت پر خوب تنقید کی، صدر پاکستان کے بیان کو مثال بناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اب تو انکے اپنے صدر بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے 1480ء ملین کا قرضہ لیا ہے مگر ایک ڈیم بھی نہیں بنایا گیا تو کیا اب اس بات کا احتساب نہیں ہونا چاہیے کہ ملک کو قرضوں تلے دبا دیا گیا لیکن معیشت کے قدم آج بھی ڈگمگا رہے ہیں؟ یہ حکمرانی پاکستان اور کاروبار لندن میں کرتے ہیں، نواز شریف کے گھر کے قریب خاتون نے سڑک پر بچہ پیدا کیا لیکن حکمران خاندان کہ کان پر جوں تک نہ رینگی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی طرز عمل سے واضح ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے صرف عوام کا خون چوسنا ہے، حکمران عوام اور ان کے بچوں کےساتھ مخلص نہیں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارا ہے عوام کے ساتھ بے وفائی اور غداری کی گئی ہے، بل عوامی رد عمل کے بعد واپس لیا گیا جن لوگوں نے یہ کام کیا ان کو جیل میں ڈالا جائے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ