لودھراں سے بہاولپور ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا آغاز

808

کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر لودھراں سے بہاولپور کے درمیان ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ کر دیا جائیگا۔ جنرل بس اسٹینڈ لودھراں سے بغداد الجدیدکیپمس ہہاولپور تک تقریبا اٹھائیس کلومیڑ روٹ پر ابتدائی طور پر بارہ بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور میں اکیس شیڈز بنائے جائیں گے ۔ سپیڈوبس میں کرایہ تیس روپے فی سواری مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز اور موثر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔

 

مزید خبریں

آپ کی راۓ