
ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محمد شوکت فیروز نے بوسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاولپور کا سالانہ دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جیل کے چاق و چوبند دستے کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ ڈپٹی انسُکٹر جنرل نے نو عمر اسیران کی بیرکس سمیت کچن اسیران ، ڈائننگ ہال اور جیل ہسپتال کا خصوصی معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے نو عمر اسیران کے ساتح کھانا تناول کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا۔ دریں اثناء ڈپٹی انسپکٹر جںرل جیل خانہ جات نے جیل میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور نئی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بھی کیا۔