پہلے گالیاں پھر دباو میں مافیاں ۔مرد بننا ہے تو ذوالفقار بھٹو بنو

873

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ آج کل سیاستدانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر دباؤ میں آکر معافی مانگتے ہیں۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اسمبلی کو اعتماد میں لیتے تو ان پر اتنا برا وقت نہ آتا، صحافی حضرات آج کو بھی جانتے ہیں اور کل کو بھی، ایک نیوز پیپر یا چینل ہونا چاہیے جس کا نام ‘گزار ہوا کل‘ ہو۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے کہہ دیتے ہیں پھر معافی مانگنے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ معافی دے دو جی غلطی ہوگئی،ان سے کہتا ہوں مرد بننا ہے تو ذوالفقار علی بھٹو بنو۔

خورشید شاہ نےیہ بھی کہا کہ آج کل کے سیاستدانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے لیکن پیپلزپارٹی میں ایسا نہیں،پہلے صاف پانی اور سیوریج کا نظام ٹھیک ہوجائے تو میٹرو بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ