دو ریفرنسوں میں قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

628

اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دو ریفرنسوں میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ تیسرے ریفرنس میں ان کے ضمانتی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمات کی سماعت کی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف جدہ سے اسلام آباد آنا چاہتے تھے کہ اُنھیں وہیں پر اطلاع ملی کہ اُن کی لندن میں زیر علاج اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اُنھیں جدہ ہی سے واپس لندن جانا پڑا۔اُنھوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ اگلی سماعت پر اُن کے موکل عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ