نیازی خان تمہارا ذریعہ معاش کیا ہے؟ کاغذی شیر بلا بن گیا: آصف زرداری

701

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں، کپتان ایک بار پھر معافی نامہ لے کر سامنے آگئے ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ جس کی اپنی داستانیں مشہور ہیں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا، میں نے خیبر پختو نخوا میں ایک پل کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

سابق صدر نے عمران خان سے سوال کیا کہ نیازی خان تمہارا ذریعہ معاش کیا ہے؟ آج تک نیازی خان نے نہیں بتایا کہ ان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟

آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ شوکت خانم کے اسپتال پرنیازی خان کا پورا خاندان پل رہاہے،نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے، کوئی دھبہ لگا ہوا ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غلام اسحٰق خان نے مجھ پر 11کیس بنائے، مگر سارے میں جیت گیا، شرجیل میمن کوباہر سے بلاکر جیل میں ڈالا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ اورشہزادی چالیس گاڑیوں کےساتھ آتے ہیں ، جب تک بھٹو کا نام ہے ، جنگ جاری رہے گی ، ہم نے بجلی کی قیمتیں اتنی رکھیں کہ صنعتیں چلتی رہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ