مولانا فضل الرحمان: سرکار کا پیسہ زہر قاتل

945

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سرکار کے پیسے کو دینی تعلیم کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں، پاکستان میں کوئی مذہبی انتہا پسندی نہیں ہے۔

کوئٹہ میں جےیوآئی ف کےزیراہتمام مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگـر دینی مدارس کا تعاون نہ ہوتا تو آپ ملک میں دہشت گردی ختم نہ کر پاتے ۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ خوبصورت نعروں کے ساتھ جنم لینے والی نئی نئی پارٹیاں مغرب کی ایجنٹ ہیں،ان کی فحاشی اور عریانی گلی کوچوں میں آچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ یہ لوگ مدارس کے کردار کو کیوں تسلیم نہیں کررہے ، میں ان کی بدنیتی جانتا ہوں۔

سربراہ جے یو آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دینی مدارس اور علمائے کرام پر ہی تنقید کی جاتی ہے، ان کا کردار تسلیم نہیں کیا جاتا

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ