
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی ممبرشپ کارڈ متعارف کرا دیا۔لاہور کے ایوان اقبال میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی پارٹی نے ممبر شپ کارڈ متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ممبر کی رائے چاہیے ہو گی تو ممبر شپ کارڈ کے ذریعے پیغام پہنچائیں گے، ممبر شپ کارڈ پر پوری معلومات محفوظ ہوں گی، ممبر شپ کارڈ کے ذریعے قیادت اور کارکن کا رابطہ ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عام انتخابات ختم ہوں گے، پارٹی الیکشن ہوگا، جس میں کارڈ ہولڈر شرکت کرسکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے تین نکاتی ایجنڈا سامنے رکھتا ہوں، ہماری پارٹی کا مقصد ہوگا کہ لوگوں کو کیسے غربت سے نکالنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبرشپ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی کارکنوں کی رائے لی جاسکے گی، کارکنوں کی رائے سے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکن ممبر شپ مہم میں بھرپور حصہ لیں، تمام پالیسیاں امیر لوگوں کے لیے بن رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...