
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے غیر سیاسی ہونے کے عمران خان کے دعوے جھوٹےنکلے۔
ٹیلی فون پرمیڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اگر غیر سیاسی ہوتی تو آج ووٹ کیوں ڈالتی۔
عمران خان کراچی اور پنجاب میں خیبر پختونخوا پولیس کی بے جا تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے آئی جی کے ساتھ میٹنگ کرکے الیکشن جیتنے کا ٹاسک دیا۔
اے این پی کے رہنما نے سوال کیا کہ پولیس کا ووٹ ڈالنا سیاسی مداخلت نہیں تو اور کیا ہے؟