ایدھی فاونڈیشن کے لیے مسائل پیدا نہیں ہونے دیں گے

572

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے کاموں میں کسی قسم کے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرزکوہدایت کی کہ ایدھی سے تمام مسائل معلوم کریں اور انہیں حل کرکے رپورٹ دیں۔

مراد علی شاہ نے عدالتوں میں زیرسماعت کیسزکی دستاویزات کی چھان بین کرکے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی و سندھ حکومت سے لینڈ مافیا کی جانب سے ایدھی مراکز پر قبضے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ