ستر پاکستانیوں کا قاتل گرفتار

775

ہنگری کی پولیس نے ایک پاکستانی تارک وطن کو حراست میں لے لیا ہے جس پر پاکستان میں 70 افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ہنگری کی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگری شہر بڈاپسٹ کے قریب پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کو سربیا کی سرحد کے نزدیک روکا جس میں وہ 35 سالہ شخص بھی شامل تھا جس پر قتل کا الزام ہے۔حکومت پاکستان نے اس شخص کو 70 افراد کے قتل کے الزام میں ملک کا سب سے مطلوب مجرم قرار دیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے اور انٹرپول اس کی تلاش میں تھی۔اطلاعات کے مطابق مبینہ قاتل ‘پاکستانی بچر’ یعنی پاکستانی قصائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ہنگری کی پولیس نے اپنے بیان میں اس شخص کا پورا نام ظاہر نہیں کیا اور اسے مخفف ‘اے زیڈ’ سے مخاطب کیا اور ساتھ میں اس کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں بھی ذکر کیا۔

ملزم کی پاکستان واپسی کے بارے میں فیصلے آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

آپ کی راۓ