
اسلام آباد میں دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی پرنامعلوم افرادنے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا،احمد نورانی کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد نورانی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی راولپنڈی سے اسلام آباد اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی،گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے پیچھا کیا اور آگے جاکر گاڑی روک لی ۔حملہ آوروں نے احمد نورانی کی گاڑی کی چابی نکال لی اور انہیں نیچےاتار لیا اور انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔احمد نورانی کی گاڑی روکنے والوں کے ساتھ 3 اور حملہ اور شامل ہوگئے،زیرو پوائنٹ جنکشن پر 6 افراد نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور پر تشدد کیا۔حملہ کے وقت زیرو پوائنٹ جنکشن پر رش لگ گیا تو حملہ آور فرار ہوگئے۔احمد نورانی کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے،پولیس حملے کی تحقیقات کررہی ہے۔دی نیوزکےسینئررپورٹراحمد نورانی پر حملے کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شدید مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...