
مشرق وسطیٰ یا ’مڈ ل ایسٹ‘ میں سب سے زیادہ ’پاور فل‘ پاسپورٹ دبئی یعنی متحدہ عرب امارات کا ہے جبکہ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ امریکا، برطانیہ یا یورپ کا نہیں ایشیائی ملک ’سنگاپور‘ کا ہے۔ٓدنیا بھر میں پاسپورٹ کی رینکنگ بتانے والے ادارے آرٹون کیپٹل کے حالیہ انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ ا س کے شہریوں کو بغیر ویزے کے 128ملکوں کے سفر کی یا مطلوبہ ملک پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ویزے کی فراہمی کی سہولت دیتا ہے۔عالمی سطح پر طاقتور پاسپورٹ کے حوالے سے خلیج کے دیگر ممالک جیسے کویت، قطر اور بحرین بالترتیب 49ویں، 51ویں اور 54ویں پوزیشن پر ہیں، اس فہرست میں سلطنت اومان 56ویں ، سعودی عرب 58ویں جبکہ امارات 26ویں نمبر پرآتا ہے۔ادھرسنگاپور کے پاسپورٹ نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ ہونے کی بنا پر جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے، سنگاپور کو یہ ’اعزاز‘ پہلی دفعہ ملا ہے ورنہ اب تک یورپی ممالک کی اجارہ داری تھی۔اس اعزاز کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پیراگوانے حال ہی میں سنگاپور کا نام ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے یعنی اب سنگاپور کے شہریوں کو پیر ا گوا آنے کے لے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔آرٹون کیپٹل کے سنگاپورآفس کے منیجنگ ڈائریکٹر فلپ مے کے مطابق پہلی بار کوئی ایشیائی ملک طاقتورترین پاسپورٹ کی حامل ممالک کے فہرست میں سب سے اوپر آیا ہے۔دوسری جانب امریکی پاسپورٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور حال ہی میں ترکی اور سینٹرل افریقن ری پبلک نے امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد کا نام ویزا فری اسٹیٹس سے خارج کردیا ہے۔پاسپورٹ انڈیکس رینکنک ٹریول ڈاکومنٹس کے مطابق ایک پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزے یا آمد پر ویزے کی سہولت پر کتنے ممالک کا سفر کرسکتا ہے، اس کی نئی ٹاپ پاسپورٹ پاور رینکنگ میں سنگا پور(159ممالک)، جرمنی(158ممالک)، سوئیڈن اور جنوبی کوریا(157ممالک)، ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، جاپان اور برطانیہ(156ممالک)، لگسمبرگ، سوئٹزلینڈ، نیدرلینڈ، بیلجئیم، آسٹریا اور پرتگال(155ممالک)، ملائیشیا، آئرلینڈ، کینیڈااور امریکا(154ممالک)، آسٹریلیا، یونان اور نیوزی لینڈ(153ممالک)، مالٹا، چیک ری پبلک اور آئس لینڈ(152ممالک)، ہنگری (150ممالک) اور سلوینیا، سلوویکیہ، پولینڈ، لیتھونیا اور لٹویا(149ممالک)شامل ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...