اقوام متحدہ عالمی ادارے کا کردار ادا کرنے میں ناکام ۔ کس پر ؟ کیونکر؟ جانئے اس خبر میں

647

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ایوان بالا میں کارروائی کا آغاز ہوا تو اس دوران کشمیر میں جاری مظالم پر بحث کی گئی۔اس موقع پر رضا ربانی نے الزام لگایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیسے اپنا کردار ادا کرے گا وہ تو خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔سینیٹ ارکان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے بہتے خون کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین اقوامی برادری اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔سینیٹ ارکان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر رضا ربانی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسلم ممالک کے حقوق کو مغرب کے مقابلے میں اہمیت نہیں دی ، دنیا میں بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ کو چھین لیا گیا، معصوم بچے مہاجر کیمپوں میں بھیجے گیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے گٹھ جوڑ سے نئی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، یہ بات واضح ہے کہ پاکستان، بھارت کو خطے میں پولیس آفیسر تسلیم نہیں کرے گا اس کا اثر کشمیریوں کی جدوجہد پر بھی پڑے گا، اس صورت حال میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر انحصار چھوڑ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں سب سے پرانے تنازعات کشمیر اور فلسطین کے ہیں اور دونوں ہی حل طلب ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ