
پولیس کے مطابق محمد اویس اور انوشہ بہاولپور کے شائن اسٹار ہوٹل میں صبح ساڑھے 10 بجے آئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے لڑکے نے ہوٹل رجسٹر میں اپنی رہائش خانقاہ شریف لکھوایا اور مرنے والی لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کیا ہوا ہے۔پولیس نے کہا کہ جائے وقوع پر پستول اور خول پائے گئے اور دونوں کے سر میں گولیاں لگیں۔ہوٹل منیجر محمد عمران نے پولیس کو بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے دونوں نے خود کو میاں بیوی ظاہر کر کے کمرہ بک کرایا اور کہا کہ ان کی ڈاکٹر کے ساتھ شام میں اپاائنٹمنٹ ہے اس لیے شام تک کمرے میں رہنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے پستول کے فائر کی آواز پر کمرے کی طرف بھاگے لیکن کمرہ اندر سے لاک تھا، جسے فوری طور پر توڑ کر کھولا گیا تو سامنے دونوں کی لاشیں پائی گئیں جس پر منیجر نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔واقعے کا مقدمہ بہاولپور کے صدر پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، جس کی سربراہی قائم مقام ڈسرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) رب نواز کر رہے ہیں