بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

736

بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا اجلاس چیئرمین کمپنی و میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی کی زیر صدارت کمپنی کے مرکزی دفتر مےں منعقد ہوا ۔اس موقع پربورڈ ڈائریکٹرز ڈپٹی مےئربہاولپورملک منیر اقبال چنڑ، سمیع اللہ چوہدری ،مسز زاہدہ جاوید،اےم ڈی کمپنی محمدنعیم اختر،نمائندہ ایم پی اے مسز فوزیہ ایوب قریشی،نمائندہ ڈپٹی کمشنر، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ پی اےنڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، کمپنی سےکرٹری محمداعظم خان کانجو،چےف فنانشل آفےسر بی ڈبلےو اےم سی محمدعمران اشرف ،منیجر ایڈمن اینڈ ایچ آر فرحان احمداورمنیجر آپریشن محمد امتیاز اللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

 

اجلاس کی کاروائی کے دوران مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔چےئرمین عقیل نجم ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر میسر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ موسم سرما میں سموگ کے خطرات کے پیش نظر لوگوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگانے کے حوالے سے شعوری تحریک پیدا کی جائے۔ ڈپٹی میئربہاولپورملک منیر اقبال چنڑ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ بی ڈبلیو ایم سی لوگوںکو صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی میںتیزی لائے تاکہ لوگوں کو آلودگی اور بیمایوں سے پاک ماحول میسر آسکے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ