ترجمان پاک فوج: احمد نورانی پر حملہ بد امنی پھیلانےکی کوشش ہے

608

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے دی نیوز کےرپورٹر احمد نورانی پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ احمد نورانی پر حملہ بد امنی پھیلانےکی گھناؤنی کوشش ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احمد نورانی پر حملے کے مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پمزاسپتال زیر علاج سینئر صحافی احمد نورانی کے لیے گلدستہ بھی بھجوایا گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے احمد نورانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ