زلزلے کے جھٹکے

603

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ڈویژن،ایبٹ آباد، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر بالا، لوئر دیر صوابی، مردان سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھر خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، شمالی وزیرستان،مری، اسلام آباد، لاہور، قصور، حافظ آباد، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 9جبکہ گہرائی 38کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،جس کا مرکز ہندوکش ریجن میں افغانستان تھا ۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ