
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 21 کروڑ باشعور عوام یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ جبکہ بعض سیاسی مخالفین نے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے ریکارڈ بنائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دشنام طرازی ،الزامات اور گالیوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،ملک کے عوام کسی کو اپنی بدلتی ہوئی قسمت کھوٹی نہیں کرنے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 21 کروڑ باشعور عوام یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
ایک اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں صفائی اور ترقیاتی پروگرام کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، منصوبے کیلئے 19ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔