عائشہ گلالئی پر کرپشن کا الزام لگانے والا ٹھیکدار قتل

639

پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ٹھیکدار نور زمان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ لکی مروت پولیس کے مطابق نور زمان پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ نور زمان نے عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں بھی درخواست دے رکھی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 7 اگست کو عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ ان کے پاس عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ بنوں لنک روڈ کے پیسے عائشہ گلالئی نے اپنے بنگلے پر لگائے۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے میرے بیٹے کو نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، میں نے کرپشن کے پیسے عائشہ گلالئی کو دیئے۔ عائشی گلالئی کے اسسٹنٹ کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کمیشن اور نیب سمیت دیگر اداروں میں عائشہ گلالئی کے کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ