الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا

685

پاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر کے ان کی بہن کو فیس بک پر فرینڈ ریکیوسٹ بھیجنے کے حوالے سے ٹوئیٹس میں ان کا الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا۔منگل کے روز شرمین عبید نے ٹوئیٹر پر ایک نیا بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شاید اس حوالے سے ان کی جانب سے چنے گئے الفاظ درست نہیں تھے مگر ان کا اب بھی موقف ہے کہ واقعہ اعتماد کو ٹھیس اور خواتین کو ہراساں کرنے کا ہی تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ شئیر کی تھی جہاں انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ کراچی کے معروف آغا خان ہسپتال میں ہونے والے واقعے کا ذکر کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ