
صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے گاؤں والوٹ میں زہریلی لسی پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے جبکہ آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے لسی میں زہر ملانے کے شبہے میں ایک جواں سال خاتون آسیہ بی بی، اس کی رشتہ دار زرینہ بی بی اور ان کی معاونت کرنے والے شخص محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔