سینیٹ ارکان نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی، حالیہ ڈرون حملوں اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر سخت تحفظات کا اظہار کردیا۔ارکان نے کہا کہ امریکا نے پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ہر جگہ انتہا پسندوں سے اتحاد کیا، امریکا کا بھارت میں مذہبی انتہا پسندوں سے گٹھ جوڑ ہے، جبکہ امریکا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔