سفارتی زون میں خودکش حملہ

643

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی سیکیورٹی والے سفارتی زون میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے کابل کے سفارتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ 31 مئی کو سفارتی علاقے میں ہونے والے خوفناک ٹرک بم حملے کے بعد دارالحکومت کے نام نہاد ’گرین زون‘ میں ہونے والا پہلا حملہ ہے، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ ’ہماری ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے پہلا چیک پوائنٹ تو پار کرلیا لیکن اسے دوسرے چیک پوائنٹ پر روکا گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ہدف سے متعلق معلوم نہیں تاہم خودکش حملہ وزارت دفاع کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر سے چند میٹر کی دوری پر ہوا۔‘

افغان وزارت صحت کے ترجمان نے اسمٰعیل کاووسی نے بتایا کہ خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طالبان کے مختلف چیک پوائنٹس پر حملوں میں 15 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

افغان مشرقی صوبے غزنی کے گورنر کے ترجمان عارف نوری نے کہا کہ صوبے میں چیک پوائنٹ پر حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد رہنے والی جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد بھی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

اتوار کو رات گئے طالبان نے جنوبی صوبے زابل کے ایک اور چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جھڑپوں کے دورن 6 پولیس اہلکار 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ