
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں دہشت گردی کے واقعے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعدہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کو جانچ پڑتال کے عمل میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔یہ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک ٹرک میں سوار شخص نے لوئر مین ہیٹن کے علاقے میں سائیکل سواروں کے لیے مختص جگہ پر موجود افراد پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی۔اس واقعے میں مرنے والوں میں ارجنٹینا کے پانچ شہری شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...