
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس پر دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں چاہتے تھے ایک جھوٹ ہے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ سیکریٹری (یورپ، افریقہ اور امریکہ) قمرالاحسن نے دیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...