امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف نمٹنے کا ایک اور موقع

630

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان معلومات فراہم کرنے پر اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ اسے درست ثابت ہونے کے لیے ایک موقع دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سینیٹ کی فارن رلیشنز کمیٹی یا (غیر ملکی تعلقات کی کمیٹی) کی سماعت کے دوران رپبلکن پارٹی کی ذیلی جماعت ویومنگ رپبلکن کے سینیٹر جان براسو نے ریکس ٹلرسن سے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں سوال کیا کہ وہ پاکستانیوں (پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات میں) سے جو سن کر آئیں ہیں وہ سماعت کے دوران بتائیں۔

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا ’پاکستانیوں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہم انہیں دہشت گردوں کی معلومات فراہم کریں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، لہٰذا ہم تجربہ کے طور پر مخصوص خفیہ معلومات فراہم کرکے انہیں ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں‘۔

سینیٹر براسو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 21 اگست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے ساتھ تعلقات رکھنے کا رویہ تبدیل ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ