
ندن میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت یا لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربٹریشن (ایل سی آئی اے) نے پاکستان کو ثالثی معاہدوں کی خلاف ورزی پر 9 خودکار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) یا خود مختار توانائی پیدا کرنے والے اداروں کو 14 بلین ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہم کسی دوسرے ملک کے قانون کے پابند نہیں ہیں، اس حوالے سے ہم اپنے ملک کے قانونی طریقہ کار کو اختیار کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت اس معاملے کی جانچ کررہی ہے اور مقدمہ کے دفاع کے لیے تمام آپشن استعمال کرے گی۔واضح رہے کہ ثالثی عدالت نے اس سے قبل نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپچچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو 75دن میں ماہرانہ طریقہ کار رائج کرنے کو کہا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں اس فیصلے کا سامنا کرنا پڑا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...