زیر سماعت ریفرنسزمیں ہفتہ وار رپورٹ نگران جج کوپیش

538

 نیب نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز میں ہفتہ وار رپورٹ نگران جج کو پیش کردی۔رپورٹ میں حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرقی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ضامن کو جاری نوٹس کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور  اسحاق ڈار کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز میں ہفتہ وار رپورٹ نگران جج کو پیش کی ۔ نیب رپورٹ میں حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کی تفصیلات درج ہیں۔رپورٹ میں نواز شریف کوجاری ہونے والے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو جاری نوٹس کی تفصیلات شامل ہیں ۔نیب رپورٹ میں احتساب عدالت کے حکمنامے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف گواہان کے بیانات اور جرح کی تفصیلات سے بھی نگران جج کو آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ