
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک فوج نے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان کردیا، ثمر خان تنزانیہ میں افریقا کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کریں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ثمر خان کا تعلق کے پی کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقہ دیر سے ہے، ثمر خان قراقرم کی بلند ترین چوٹی پر بھی سائیکلنگ کرنیوالی پہلی خاتون ہیں، اب ثمر خان نومبر میں تنزانیہ میں بلند ترین افریقی چوٹی پر سائیکلنگ میں حصہ لیں گی، پاک فوج اس کیلئے مکمل اعانت کرے گی۔اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، نوجوانوں کی زندگی کے ہر شعبے میں حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ اے پی پی
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...