کلثوم نواز کی لندن میں دوسری کیمو تھراپی

538

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دوسری کیموتھراپی کے لیے لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،میاں نواز شریف اورحسن نواز بھی اسپتال میں موجود ہیں، ان کی پہلی کیمو تھراپی تین ہفتے قبل ہوئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز علاج کے لیے کئی ماہ سے لندن میں قیام پذیر ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد سے ان کے کئی آپریشن ہوچکے ہیں۔

بیگم کلثوم کی آج دوسری کیموتھراپی کی جارہی ہے ، ان کی پہلی کیمو تھراپی تین ہفتے پہلے ہوئی تھی۔

کیمو تھراپی کے بعد اس کے ذیلی اثرات کی وجہ سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں کئی بار ہنگامی حالت میں اسپتال لایا جاچکا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کو آج کیمو تھراپی کے لیے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک لایا گیا ہے جہاں نواز شریف اور حسن نواز بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے سلسلے میں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر ہی مقیم ہیں، اس سے قبل وہ لندن سے پاکستان اور عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب جاچکے ہیں۔

میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن میں قیام کرچکی ہیں، مقدمات کی پیشی کے باعث انہیں وطن واپس آنا پڑا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ